وفاقی وزیرداخلہ کا 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان

image

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان کردیا ہے۔

محسن نقوی نے سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا،چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اصلاح کیلئے جیل بہترین جگہ ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وفاقی وزیر داخلہ نے  فنشنگ کے کام کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی  ہدایت کی اور کہا پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت ہارٹیکلچر اور دیدہ زیب لائٹس نصب کی جائیں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جائے۔

فلاح عامہ کا منصوبہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے،ایک انڈر پاس پہلے ہی مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.