وزیر اعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

image

راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔ اور منصوبے کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ جبکہ انہوں نے خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس کا بھی دورہ کیا۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے رنگ روڈ منصوبے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر 5 انٹر چینج تعمیر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پر ریلوے پل اور 5 اوورپاسز بنائے جائیں گے جبکہ 21 سب وے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو اپنے درمیان میر جعفر، میر صادق کا اب معلوم ہوا، گورنر خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 38 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اور منصوبے کی تکمیل سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.