افغانستان میں رہ جانے والا جدید امریکی اسلحہ پاکستان کے لیے خدشات کا باعث ہیں: دفتر خارجہ

image

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان میں پیچھے رہ جانے والا جدید امریکی اسلحہ پاکستان اور اس کے لوگوں کی سکیورٹی کے لیے خدشات کا باعث بن رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے افغانستان میں رہ جانے والے اسلحے کو واپس لینے کے فیصلے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ یہ اہم ایشو رہا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد ان کا جدید اسلحہ افغانستان میں رہ گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اسلحے کو مختلف دہشت گرد تنظیمیں بشمول تحریک طالبان پاکستان ملک کے اندر حملوں کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔

’ہم کابل میں موجود ڈی فیکٹو حکام پر بار بار زور دیتے رہے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ اسلحہ غلط ہاتھوں میں نہ چلا جائے۔‘

خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منتخب ہونے کے بعد مطالبہ کیا تھا کہ افغان طالبان افغانستان میں رہ جانے والا امریکہ اسلحہ امریکہ کو واپس کرے۔

انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر افغانستان نے امریکی طیارے، موجود جنگی سازوسامان، گاڑیاں اور مواصلاتی آلات واپس نہ کیے تو وہ افغانستان کو دی جانے والی تمام مالی امداد بند کر دیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.