غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ،علی امین گنڈاپور

image

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ہدایت کی ہے کہ غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرزاپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔

وزیراعلیٰ  کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں انہیں گزشتہ6 ماہ کے دوران ہونے والی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7کروڑ 6لاکھ ڈالر کی کمی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 800سے زائد کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں،25اضلاع میں ایک ہزار24غیر قانونی بل بورڈز ہٹا دیئے گئے ہیں۔

تجاوزات کیخلاف کارروائیوں میں 2 ہزار کنال سے زائد زمین بھی واگزارکرائی گئی،ریوینو سے متعلق مجموعی طور پر 62 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔

6 ماہ کے دوران 142 غیر قانونی کرش پلانٹس کو بند کیا گیا ہے ،اختیار عوام پورٹل پر درج 1500 سے زائد شکایات میں 999کا ازالہ کیا گیا۔

ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے تصویری ثبوت فراہم کیے جائیں ،غفلت برتنے والوں کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے فارغ کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.