پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا امکان

image

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے سے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرول 2 سے 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے، وزیر پیٹرولیم

رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود حکومتی ٹیکس اور درآمدی لاگت کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.