توشہ خانہ کے 300 ڈالر سے زائد مالیت کے تحفت کی نیلامی ہوتی ہے

image

اسلام آباد: توشہ خانہ کے 300 ڈالر سے زائد مالیت کے تحفت کی نیلامی ہوتی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے وضع کردہ توشہ خانہ پالیسی 2023 کے تحت صدر، وزیر اعظم، کابینہ ارکان، پبلک آفس ہولڈر، سیاستدان اور بیورو کریٹ 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔

تحفہ حاصل کرنے والے پبلک آفس ہولڈر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس تحفے کو رپورٹ کرے۔ 300 ڈالر سے زائد مالیت کے تحفے کی نیلامی ہوتی ہے۔ جس سے حاصل ہونے والی رقم پبلک ریلیف پراجیکٹ میں خرچ کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ایسی کھانے پینے کی اشیا جن کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو اور توشہ خانہ میں نہ رکھی جا سکتی ہوں۔ ان کو استعمال کر دیا جاتا ہے تاکہ وہ ضائع نہ ہوں۔ اس حوالے سے سنسنی خیزی پھیلائی جا رہی ہے جو درست نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے نئی مثال قائم کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے دوستوں نے ذاتی حیثیت سے جو تحائف دیئے وہ بھی توشہ خانہ میں رکھے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.