فضا کے صاف و سازگار ہونے تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے، مریم اورنگزیب

image

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فضا کے صاف و سازگار ہونے تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔ کیونکہ یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں اربوں روپے مالیت کے 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز مختلف مقامات پر نصب کر دیئے گئے ہیں۔ اور 31 مارچ تک مزید 30 مانیٹرز لگا دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کے لیے صرف لاہور میں 5 موبائل اور 8 فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جو خودکار نظام کے تحت سیٹلائٹ سے منسلک ہر گھنٹے کا فضائی ڈیٹا فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کیلئے جیل کا دروازہ کھل گیا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی ڈیٹا کی لائیو دستیابی کے باعث اب حکومت کو فضائی آلودگی کے حوالے سے فوری اور درست معلومات فراہم ہو سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کے خلاف جنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے کاربن مونو آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ، اوزون کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ترین ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ جب تک فضا صاف و سازگار نہیں ہو جاتی ہم سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔ کیونکہ یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.