لاہور: شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کیلئے جیل کا دروازہ کھل گیا

image

لاہور: جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔ جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملازم کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ جبکہ ملازم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جلو پارک کے ملازم شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا تھا۔ جس کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔

کمیٹی کو 12 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وسائل کے درمیان جو آئے نوجوان اسے ہٹا دیں، گورنر سندھ

شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کر کے واپس پنجرہ میں منتقل کر دیا۔

ترجمان وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق بے ہوشی سے واپس لانے کے لیے بھی شیر کو انجکشن لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ بروقت کارروائی کرنے اور شیر کو واپس منتقل کرنے پر وائلڈ لائف ٹیم کو سراہا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.