افغانستان سے فرار ہونے والے پانچ کم عمر بچے پشاور کے فلاحی ادارے میں منتقل

image

خیبر پختوخوا کے مرکزی شہر پشاور میں پولیس نے افغانستان سے فرار ہونے والے پانچ بچوں کو تحویل میں لے کر فلاحی ادارے ’زمونگ کور‘ منتقل کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق پشاور میں افعانستان سے فرار ہونے والے پانچ کم عمر بچوں کو حکام نے تحویل میں لے کر فلاحی ادارے ’زمونگ کور‘ منتقل کیا ہے۔

پشاور ڈویژن کے کمشنر کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کمشنر ریاض خان محسود کی ہدایت پر افعانستان سے فرار ہونے والے پانچ کم عمر بچوں کو تحویل سرکاری تحویل میں لیا گیا جن کو بعدازاں شہر کے فلاحی ادارے کے حوالے کیا گیا۔

اے پی پی کے مطابق ’گذشتہ رات پولیس سٹیشن خزانہ کی حدود میں گھروں سے بھاگے سگریٹ پیتے ہوئے 5 کم عمر بچے ملے جن کو خزانہ پولیس سٹیشن کے اہلکاروں کی مدد سے فلاحی ادارے ’زمونگ کور‘ منتقل کر دیا گیا۔ تمام بچوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔‘

ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ہاشم راؤ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے دوران 9 بچوں سمیت 15 پیشہ ور گداگروں کو تحویل لیا۔

پشاور پاکستان میں داخلے کے لیے افغانستان کے شہریوں کے لیے گیٹ وے اور شہر کے مختلف علاقوں اور نواح میں بڑی تعداد میں افغان آباد ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے لاکھوں رجسٹرڈ افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں جبکہ غیرقانونی افغان شہریوں کو اُن کے ملک واپسی بھیجنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.