امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جلد ہی یورپی یونین سے امریکہ آنے والی مصنوعات پر بھی درآمدی محصولات عائد کی جائیں گی۔ کینیڈا کی جانب سے امریکی سامان تجارت پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کینیڈا نے جوابی کارروائی کی تو امریکہ محصولات میں مزید اضافہ کر دے گا۔
- کینیڈا نے امریکہ کے خلاف جوابی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 'اگر کینیڈا نے جوابی کارروائی کی تو محصولات میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا
- ڈونلڈ ٹرمپ کا کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ امریکہ کی تجارت ٹھیک نہیں لیکن صورتحال پر کام کیا جا سکتا ہے
- چین نے امریکہ کی جانب سے محصولات میں اضافے کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے
- دیگر ہائی کورٹس سے تین ججوں کی اسلام آباد ہائی کورٹ منتقلی کے خلاف اسلام آباد اور لاہور کے وکلا آج ہڑتال کر رہے ہیں
جلد ہی یورپی یونین پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا، اگر کینیڈا نے جوابی کارروائی کی تو محصولات میں مزید اضافہ کریں گے: ٹرمپ