لال جوڑے میں گنجی دُلہن کو دیکھ کر دُلہا حیران، ویڈیو وائرل

image

شادی میں دلہن کا تصور آتے ہی ذہن میں میک اپ سے آرائش گیسو تک سجی سنوری تصویر آتی ہے لیکن لوگ گنجی دلہن دیکھ کر حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ایسی دلہن کو دیکھا جا سکتا ہے جو گنجی ہے اور اپنی شادی سے بھرپور انجوائے کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ منفرد شادی بھارتی نژاد برطانوی شہری نیہر سچدیوا کی ہے۔ جس کے شیر خواری کی عمر میں لگنے والی ایک بیماری کے باعث سر پر بال نہیں ہیں۔

بہت ساری خواتین جو کسی بیماری کی وجہ سے اپنے گنج پن کو وگ لگا کر چھپاتی ہیں۔ تاہم نیہر سچدیوا نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی شادی میں گنجا سر سب کو دکھا کر مثال بھی قائم کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیہر سچدیوا سرخ رنگ کے عروسی لباس پہنے اسٹیج پر دلہا کے پاس جا رہی ہیں۔ اسی دوران وہ اپنا دوپٹہ ہٹاتی ہیں اور فخریہ انداز میں اپنا گنجا سر سب کو دکھاتی ہیں۔

شادی کی تقریب میں یہ منظر دیکھ کر مہمان پہلے تو حیرت زدہ رہ گئے اور جب حقیقت کا علم ہوا تو دلہن کی بہادری کو سراہا۔

اس وائرل ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور لڑکی کے عمل کی تعریف کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیہر کے اس عمل سے وہ خواتین جو کسی وجہ سے اپنے بال گنوا دیتی ہیں، ان کا احساس محرومی ختم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نیہر کو 6 ماہ کی عمر میں ہی ایلوپیشیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جو جسم یا سر پر بالوں کے جھڑنے کا سبب بنتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.