سہ فریقی سیریز، جنوبی افریقہ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

image

سہ فریقی سیریز اورچیمپئن ٹرافی کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم لاہورپہنچ گئی۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کل 8 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔

سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم براستہ دبئی نجی ائیرلائن سے لاہور پہنچ گئی، مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی  میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری

سہ فریقی سیریز، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا 10 فروری کومدمقابل ہوں گے، جنوبی افریقا کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم کل کو نیوزی لینڈ سے قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ کرے گی، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.