پرنس کریم آغا خان کا انتقال ، حکومت کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان

image

حکومت پاکستان نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر کل 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا ، ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔

پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو پرتگال میں انتقال کر گئے تھے، ان کی نماز جنازہ کل ہفتے کو پرتگال میں ہو گی جبکہ تدفین اتوار کو مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی۔

پرنس کریم آغا خان کے فرزند پرنس رحیم الحسینی اسماعیلی فرقے کے جانشین نامزد

پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936 کو جنیوا میں پیدا ہوئے تھے،انہیں پاکستان کیلئے مثالی خدمات پرنشان پاکستان اور نشان امتیازسے نوازا گیا تھا۔

پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49 ویں امام تھے، وہ 11 جولائی1957 کو 20 سال کی عمر میں اسماعیلی برادری کے امام بنے، ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی برادری کو 50 واں امام مقرر کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.