شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا، رانا ثناء اللہ

image

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا۔

رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لے کر چلے، ہم ان کے بغیر آئینی ترمیم کے لئے آگے نہیں بڑھے۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور کا کہنا تھا کہ ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے، ہمیشہ یاد رہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا۔

رہائی مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے ، لوگوں کو ٹرمپ سے امیدیں نہیں باندھنی چاہئیں ، شاہ محمود

ہم نہیں چاہتے تھے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پارٹی سے جائیں، انہوں نے کہا کہ جوبھی مطالبات ہیں ان پر سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے۔

سیاستدان اگر آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات سلجھیں گے، ابتدا میں ہم سے کوتاہی ہوئی جس کا ہم نے ازالہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاستدانوں سے بھی بات ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.