وزیر اعلیٰ سے 600 ارب روپے کا حساب لیا جائے گا، گورنر خیبر پختونخوا

image

مردان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے 600 ارب روپے کا حساب لیا جائے گا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے ایک پارٹی صوبے پر مسلط کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک صوبے میں انتخابات درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ لیکن بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پارٹی نے کہیں بھی احتجاج نہیں کیا۔ پی ٹی آئی قیادت کو لیڈر کی فکر نہیں بلکہ عہدوں کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، وزیر اعظم

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کا بل پاس کیا۔ اور صوبائی حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج اور شیلنگ پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔ ضم اضلاع کے 600 ارب صوبائی حکومت ہڑپ کر گئی اور وزیر اعلیٰ سے 600 ارب روپے کا حساب لیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.