ہفتے میں کتنے انڈے کھانے سے موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے؟ نئی تحقیق میں انکشاف

image

ہم سب نے یہ سنا ہے کہ انڈے کھانے سے کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے اور مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لیکن اب نئی تحقیق نے اس پر سوال اٹھا دیا ہے۔

آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی تازہ ترین تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ انڈے دراصل دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں اور قبل از وقت موت کے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتے میں صرف ایک انڈا کھانے سے دل کی شریانوں کے امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج سے موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اور یہ فائدہ خصوصاً معمر افراد کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

یہ تحقیق 8700 سے زائد افراد پر کی گئی، جن کی عمریں 70 سال یا اس سے زیادہ تھیں۔ تحقیق کے مطابق جو افراد ہر ہفتے 1 سے 6 انڈے کھاتے ہیں، ان میں کسی بھی بیماری کی وجہ سے موت کا خطرہ ان لوگوں کی نسبت 15 فیصد کم ہوتا ہے جو صرف مہینے میں 2 بار انڈے کھاتے ہیں۔

دل کی بیماریوں کے حوالے سے، ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض سے موت کا خطرہ 29 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

محققین نے مزید کہا کہ انڈے صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں کیونکہ یہ بی وٹامنز، فولیٹ، فیٹی ایسڈز، وٹامنز اے، ڈی، ای اور کے، کولین اور دیگر معدنیات فراہم کرتے ہیں جو جسم کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

یہ تحقیق ان افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہے جنہیں بلڈ کولیسٹرول کے مسائل ہیں، کیونکہ انڈے کھانے سے ان کے لیے بھی دل کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔

تو اب اگر آپ صحت کی طرف سنجیدہ ہیں، تو ہفتے میں 1 سے 6 انڈے آپ کی دل کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں!

یہ نتائج نیوٹریشنز کے جرنل میں شائع ہوئے ہیں اور یہ تحقیق یقینا انڈے کے فوائد کو دوبارہ سے اجاگر کرتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.