پی ٹی آئی والے ہمارے نہیں پاکستان کے مخالف ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

image

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہمارے نہیں بلکہ پاکستان کے مخالف ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایک سال ہو گیا۔ اور ہم عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے اور معیشت کے اشارے مثبت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے کہتے تھے ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا۔ لیکن اب دنیا کے مالیاتی ادارے اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آپ سے وعدہ کیا تھا کہ ووٹ لینے کے بعد غائب نہیں بلکہ آپ کے درمیان رہوں گا۔ اور اس حلقے کے عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ 5 سال میں اس حلقے کی تقدیر بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہمارے نہیں بلکہ پاکستان کے مخالف ہیں۔ یہ شرطیں لگاتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا لیکن اب پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین معیشتوں میں ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اور ہماری اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تعمیر وترقی کے سفر میں شہباز شریف اور پوری ٹیم کی کاوش شامل ہے۔ اور آرمی چیف نے حب الوطنی کے ساتھ معاشی سفر میں پورا کردار ادا کیا۔ آرمی چیف پاکستان کو ترقی کی منزلوں کی طرف لے کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹیم ورک ہے جس میں شہباز شریف کو بھرپور سپورٹ حاصل رہی۔ اور ہمیں سکھایا گیا تھا کہ جو سرحدوں کا محافظ ہے وہ عزت کے لائق ہے۔ دھاندلی کا جھوٹا رونا ہے لیکن اس کے ثبوت کہاں ہیں؟ اور عوام نے پی ٹی آئی کی جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے 4 سال کھوکھلے نعروں کی بنیاد پر حکومت چلائی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں اشیائے خوردنوش میں مہنگائی کی شرح سب سے کم ہے، مریم نواز

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑچکی ہے اور یہ آپس میں دست وگریباں ہیں۔ ان لوگوں کی آپس کی لڑائی میں خیبر پختونخوا کا براحال ہوچکا ہے۔ لیکن یہ لوگ روتے رہیں گے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ پی ٹی آئی والوں کے پاس خیبر پختونخوا میں کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی تو کیا پشاور میں دھاندلی نہیں ہوئی؟ یہ کیسا انتخاب تھا جہاں ہار جاؤ وہاں کہو دھاندلی اور جہاں جیت جاؤ وہاں کہو میرٹ پر جیتے ہیں۔ تم لوگوں کو جھوٹ بھی ڈھنگ سے بولنا نہیں آتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ صرف اس بات پر آج پریشان ہیں کہ پاکستان ترقی کیسے کر گیا۔ تمہاری پرفارمنس صفر سے بھی نیچے ہے اور چیف الیکشن کمشنر ایک نیک نام افسر ہے جن کا نام پی ٹی آئی نے دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.