حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بےبنیاد ہیں، مولانا فضل الرحمان

image

مردان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بےبنیاد ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں ترامیم کے حوالے سے ہم نے اکیلے جنگ لڑی۔ جبکہ مدارس ایکٹ کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں۔ تاہم عوام کے حقوق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی ترقی کا سفر شروع ہو چکا، اب ہم اڑان بھریں گے، وزیر اعظم

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کو چاروں صوبوں کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ اور خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی سے حکومت بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیوں میں اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جبکہ حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.