میکسیکو ، بس میں خوفناک آتشزدگی ، 44 مسافر جھلس کر ہلاک

image

میکسیکو میں ٹریفک کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 44 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس کینکن سے ٹیباسکو جا رہی تھی کہ اچانک بس میں آگ بھڑک اٹھی ، بس میں سوار 44 مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

میکسیکو ، بس ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد گہری کھائی میں جا گری ، 19 افراد ہلاک

ریسکیو اہلکاروں نے تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ، حکام نے حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی ، کومالکالکو کے میئر اوویدیو پیرالٹا نے کہا کہ وفاقی اور ریاستی حکام متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے قریبی رابطے میں ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ بس حادثے پر ہمیں بہت دکھ ہے اور حکام کے ساتھ مل کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.