پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

image

پاکستان اور ترکیہ میں 24 معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر نے کئے۔

یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، دونوں ممالک کے وزرائے تجارت اور متعلقہ افسران سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے بعد دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا، اس کے بعد ہر وزارت کے پاکستانی اور ترک وزیر وزراء نے معاہدے اور ایم او یوز کی دستاویزات کے تبادلے کئے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

معاہدوں میں اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، سماجی و ثقافتی بنیادوں پر ملٹری اور سول پرسنل کے تبادلے، ایئرفورس الیکٹرانک وارفیئر اور ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت و تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، ہائیڈروکاربنز، کان کنی، توانائی کے شعبے میں تعاون، تجارتی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ڈیجیٹائزیشن، زرعی بیجوں، پانی کے شعبے اور صنعتی پراپرٹی کے حوالے سے بھی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ایکسپورٹ کریڈٹ بینک ترکیہ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک پاکستان کے درمیان معاہدہ، حلال ایکریڈیٹیشن اتھارٹی کے تحت تعاون، صحت اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تکنیکی معاونت سمیت دیگر اہم معاہدے بھی طے پائے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طیب ایردوان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں ، امید ہے ترک صدر کا دورہ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا۔

وزیر اعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر ، ترک صدر کی آرمی چیف سے بھی ملاقات

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترکیے پاکستان کے ساتھ ہرمشکل میں ساتھ کھڑا رہا ، ترکیے نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ،غزہ پر ہمارا موقف واضح ہے ۔

انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید فروغ مل رہا ہے، دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، پاکستان قبرض کے معاملے پر ہمیشہ ترکیے کے مؤقف کی حمایت کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہیں ، دہشتگرد مذموم عزائم کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب ایردوان نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ، قائداعظم اور علامہ اقبال ہمارے بھی ہیروز ہیں ، ہم نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانےپر اتفاق کیا ہے ، صدرآصف زرداری سے ملاقات میں تجارتی امور پر گفتگو ہوئی۔

غزہ میں اقوام متحدہ اور مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے، صدر ترکیہ

ترک صدر نے کہا کہ دونوں ممالک میں 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم پر بات چیت ہوئی، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

طیب ایردوان نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، پاکستان اور ترکی دونوں عظیم قومیں ہیں، پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپس پراجیکٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف کی حمایت کرتا ہے ، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات قابل مذمت ہیں ۔ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے ملکر کوششیں جاری رکھیں گے ۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.