پی ٹی آئی سندھ کی قیادت تبدیل کرنیکا فیصلہ ، عمران خان نے علی امین ، جنید اکبر کو بلا لیا

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا۔

وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دونوں رہنمائوں کو ملاقات کیلئے بلائے جانے کی تصدیق کر دی۔

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا، شہریار آفریدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں۔ کراچی میں عالمگیر خان کو پارٹی ذمے داری سونپے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ عمران خان نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.