لاہور: گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں پر جرمانے ہوں گے، عدالتی فیصلہ

image

لاہور: عدالت نے گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی۔ اور عدالتی فیصلے میں پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کا ذکر کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کو نگرانی کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ اور اب گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور پانی ضائع کر کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کو تین مرلہ مفت پلاٹ دینے کا اعلان

جسٹس شاہد کریم نے فیصلے میں کہا کہ ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر پیٹرول پمپس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ اور ای پی اے پیٹرول پمپس کی پڑتال اور ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب کرائے گا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پانی کی بچت اور باکفایت استعمال کے لیے قانون بن چکا ہے۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے۔ مقامی حکومتیں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مستقبل میں گھروں اور تجارتی مراکز کی تعمیر کے وقت ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

عدالت میں شعبہ ٹرانسپورٹ میں ماحولیاتی بہتری کے مختلف اقدامات سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.