آصفہ بھٹو زرداری ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد قومی اسمبلی قرار

image

خاتون اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔

چاروں صوبوں اور وفاق کو ایک ہونا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔

گزشتہ سال قومی اسمبلی کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الائونس نہیں لیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.