محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے متعدد شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام اور شانگلہ میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد،مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

جنت نظیر وادی نیلم میں ایک ہفتہ موسم خوشگوار رہنے کے بعد زیریں علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔

وادی نیلم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا جبکہ انٹرنیٹ اورموبائل سروس کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔ سیاحتی مقام بابون، رتی گلی، پتلیاں، سرگن اورشونٹھرکی رابطہ سڑکیں چارماہ سے بند ہے۔

کراچی میں آج صبح سے موسم صاف اور دھوپ تیز ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں موسم گرم جبکہ رات میں خنکی کا امکان ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز لہہ میں منفی 6، گوپس اور کالام میں منفی 5، استور میں منفی 4 جبکہ اسکردو میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.