سندھ نے جو اربوں روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا، اللہ کرے وہ جلد از جلد لگ جائے، عظمیٰ بخاری

image

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جو 956 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا، اللہ کرے وہ جلد از جلد لگ جائے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ پنجاب حکومت کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈ سے مکمل ہو رہے ہیں۔ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے علاقے میں ہونے والے حادثے کو وفاق پر نہ ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 16 سال سے سندھ پر حکومت ن لیگ کی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی ہے۔ اور سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا اللہ کرے وہ جلد از جلد لگ جائے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مالی سال ختم ہونے والا ہے۔ لیکن وزیر اعلیٰ سندھ ابھی تک اپنے علاقے کی گلیاں اور سڑکیں نہیں بنا سکے۔ ڈمپرز روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کی جان لے رہے ہیں کیا یہ بھی وفاق کا مسئلہ ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے ہر سال معمول کے مطابق سندھ کو ان کے حصے کے فنڈز ملتے ہیں۔ وفاق اور صوبوں کے معاملات میں چچا بھتیجی کے رشتے کا کیا تعلق اور اسکا حوالہ کیوں ؟

یہ بھی پڑھیں: سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے، گورنر پنجاب

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر سندھ ان اربوں روپے کے فنڈز سے بھی سڑکیں نہیں بنا سکتا تو پھر آپ کا اللہ حافظ۔ مریم نواز پنجاب میں صوبے کے وسائل سے درجنوں بڑی سڑکیں مکمل کرچکی ہیں۔ اور کارکردگی اچھی ہو تو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو زمینی حقائق سے بھی آگاہ کریں۔ اور کیا مراد علی شاہ کو اپنے حلقے میں بھی کام کرانے کے لیے وفاق کی ضرورت پڑتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.