چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے رواں سال کیلئے فطرانہ ،فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا ہے۔
ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی کے مطابق اس سال کم از کم فطرانہ 220 روپے فی کس ادا کیا جائے،فدیہ صوم بھی کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔
قومی کرکٹ ٹیم پر نیوزی لینڈکیخلاف سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد
گندم 220،جو450اور کھجور کے حساب سے1650روپے فطرانہ وفدیہ صوم ادا کیا جائے گا، کشمش2500 روپے، منقیٰ کے حساب سے5000روپے فطرانہ و فدیہ صوم ادا کرنا ہوگا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مخیرحضرات مالی حیثیت کے مطابق فطرانہ ،فدیہ صوم ادا کریں۔