پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے۔ اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے مزید محنت درکار ہے۔ تاہم عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ جب ملک کی باگ دوڑ سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے۔ اور سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیس مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو ، چیف جسٹس سربراہ ہونگے

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا۔ اور اسی نفرت کے کلچر نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے۔ اور آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید کم ہو گی۔ مہنگائی کو کم کرنے میں پوری ٹیم کی کوششیں شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہو گی۔ اور ملکی ترقی کے لیے اسٹیک ہولڈر کو خلوص نیت سے کام کرنا ہو گا۔ فوج ملکی سلامتی کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.