یوٹیلٹی اسٹورز ورکر یونین کا آج سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

image

یوٹیلٹی اسٹورز ورکر یونین نے آج سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا، ملازمین اسلام آباد ہیڈ آفس بلیو ایریا کے سامنے دوپہر دو بجے احتجاج کریں گے،دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ورکر یونین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو دھرنا دیا جائے گا، یوٹیلٹی ملازمین کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیے جانے کا امکان ہے۔

عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی

یوٹیلٹی اسٹورز ورکر یونین کے مطابق تنظیم نو کے نام پر حکومت نے تین ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے، جس سے ملازمین شدید اضطراب کا شکار ہیں اور ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ورکرز یونین کی جانب سے برطرفیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سیکریٹری جنرل نیشنل ورکرز یونین راجہ مسکین کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف این آئی آر سی میں کیس دائر کیا جا رہا ہے اور عدالت سے حکم امتناع کیلئے رجوع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک برطرف ملازم جنید قریشی نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی، راجہ مسکین کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی ایف آئی آر حکومت اور انتظامیہ کے خلاف درج کرانے کی کوشش کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.