ڈیجیٹل بینکنگ ہی مستقبل ہے، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک ’ایزی والا بینک‘ کے ذریعے اسے حقیقت بنا رہا ہے

image

اسلام آباد، 18 فروری 2025: بینکنگ کا روایتی تصور ہمیشہ کے لیے بدل چکا ہے۔ لمبی قطاریں، نہ ختم ہونے والا کاغذی کام اور مخصوص بینکنگ اوقات اب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔ ایک ایسی دنیا میں جہاں سب کچھ صرف ایک ٹچ کی دوری پر ہے، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اپنے نئے جرات مندانہ مہم ’ایزی والا بینک‘ کے ساتھ بینکنگ میں آسانی کی نئی تعریف متعارف کروا رہا ہے، کیونکہ بینکنگ بھی زندگی کے دوسرے کاموں کی طرح آسان ہونی چاہیے۔

پاکستان باضابطہ طور پر مالیاتی رسائی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، کیونکہ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک، جو ملک کا پہلا مکمل ڈیجیٹل ریٹیل بینک ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ڈیجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت تجارتی منظوری حاصل کر چکا ہے۔ یہ محض ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف ایک اور قدم نہیں، بلکہ ایک مکمل بینکنگ انقلاب ہے، جو اس تصور پر مبنی ہے کہ جب بینکنگ صارفین کے پاس خود آ سکتی ہے تو انہیں بینک جانے کی ضرورت کیوں ہو؟

’ایزی والا بینک‘ کے ذریعے ایزی پیسہ ان تمام رکاوٹوں کو ختم کر رہا ہے جو لاکھوں پاکستانیوں کو مالیاتی نظام میں مکمل طور پر شامل ہونے سے روک رہی تھیں۔ نہ کوئی کاغذی کارروائی، نہ قطاروں میں کھڑا ہونا، نہ وقت کا ضیاع۔ چاہے اکاؤنٹ کھلوانا ہو، لین دین کرنا ہو، سرمایہ کاری کرنی ہو یا قرض حاصل کرنا ہو، سب کچھ اب فوری، محفوظ اور آپ کی انگلیوں کی ایک جنبش پر ممکن ہے۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن، رفاح قادری نے کہا، ”ایزی پیسہ کا ڈیجیٹل ریٹیل بینک میں منتقل ہونا پاکستان کے مالیاتی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہم صرف ڈیجیٹل بینکنگ متعارف نہیں کروا رہے، بلکہ ایک ایسا مستقبل تشکیل دے رہے ہیں جہاں بینکنگ واقعی آسان، سب کے لیے قابلِ رسائی اور جامع ہو۔’ایزی والا بینک‘ محض ایک نعرہ نہیں، بلکہ ہمارا عزم ہے کہ ہر پاکستانی کو محفوظ اور آسان مالیاتی حل فراہم کریں، وہ بھی ایک دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں، جو سب کو پسند آئے۔“

ایزی پیسہ والیٹ بزنس کے سربراہ فرحان حسن نے کہا، ”ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے آغاز کے ساتھ، ہم مالیاتی سہولت کی نئی تعریف متعین کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل ٹرم ڈپازٹس سے لے کر آسان قرضوں تک، ہم رسائی اور سیکیورٹی کے نئے معیارات قائم کر رہے ہیں۔’ایزی والا بینک‘ ہماری وہ یقین دہانی ہے کہ بینکنگ کو واقعی آسان بنایا جائے۔ نہ کوئی برانچ، نہ انتظار۔ بس آسان بینکنگ۔“

ایزی پیسہ پہلے ہی 5 کروڑ رجسٹرڈ صارفین، 31 فیصد خواتین صارفین، اور 2024 میں 2.7 ارب لین دین کے ذریعے 9.5 کھرب روپے کی مالیاتی ترسیلات کو ممکن بنا کر پاکستان میں مالیاتی نظام میں انقلاب لا چکا ہے۔ اب، ایک مکمل ڈیجیٹل بینک کے طور پر، یہ مزید جدید اور بہتر مالیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

آج ہی ’ایزی والا بینک‘ کا تجربہ کریں!یا ابھی ایزی پیسہ اَیپ www.easypaisa.com.pkڈاؤن لوڈ کریں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.