پشاور بی آر ٹی سروس کو دیگر علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ

image

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں پشاور بی آر ٹی سروس کو دیگر علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رنگ روڈ، باڑہ روڈ اور خیبر روڈ پر بی آر ٹی بسیں چلائی جائیں گی۔

بی آر ٹی میں رش کو کم کرنے کیلئے مزید 72 ڈیزل ہائی بریڈ بسیں خریدی جائیں گی، چھ ماہ میں نئی بسوں کی خریداری اور نئے روٹس پر سول ورکس مکمل کیا جائے گا۔

رمضان المبارک میں چینی سستی فراہم کی جائے گی، شوگر ملز ایسوسی ایشن

رنگ روڈ اور یونیورسٹی روڈ کے مختلف مقامات پر سات انڈر پاسز تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس مقصد کے لئے مالی وسائل کی کمی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت اور ضرورت کے پیش نظر بی آر ٹی سروس کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.