امریکا اور اومان کے میچ میں ون ڈے کرکٹ کے دو نئے ریکارڈ بن گئے

image

امریکا اور اومان کے میچ میں ون ڈے کرکٹ کے دو نئے ریکارڈ بن گئے۔

امریکا نے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کے کم اسکور کے دفاع کا ریکارڈ توڑ دیا، 123 رنز کے ہدف کے دفاع میں امریکا نے اومان کو 65 رنز پر آؤٹ کردیا، دوسرا ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک میچ میں تمام اوورز اسپنرز سے کروائے گئے۔

واضح رہے کہ العامرات میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ میں اومان نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور مہمان ٹیم کو 122 رنز ہی بنانے دیے۔

چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل

امریکا کی طرف سے ملنگ کمار 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اومان کی جانب سے صرف اسپنرز سے باؤلنگ کروائی گئی، شکیل احمد نے 3، عامر کلیم اور سمے شریواستو نے دو دو جبکہ جے اوڈیدرا اور سدھارتھ بُکاپٹنم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس کے جواب میں امریکا نے بھی اسپنرز سیباؤلنگ کروائی اور اومان کی پوری ٹیم کو 65 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اومان کی جانب سے حماد مرزا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.