پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سے عہدہ لینے کو میں اچھا فیصلہ سمجھتا ہوں۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ملک گیر تحریک شروع کریں گے۔ اور قوم کو اکٹھا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہے۔ اور کل کراچی میں سندھ کی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو جس نے آفر کی اس کا نام بتا دیں، رانا ثنا اللہ
علی امین گنڈاپور سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین سے پارٹی عہدہ لینا ایک تنظیمی فیصلہ تھا۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ اچھا فیصلہ ہے۔ اس سے پارٹی زیادہ متحرک ہوئی ہے۔