ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، سپریم کورٹ

image

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے اور لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے۔ اور لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ اور گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ امریکہ کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ اور جنسی ہراسانی جنسی تعلق یا رسمی حیثیت کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ طاقت کے بارے میں ہے۔

ہر جنس مرد، عورت اور ٹرانسجینڈر کے لیے محفوظ اور ہراسانی سے آزاد کام کی جگہ حق ہے۔ جبکہ آزاد کام کا حق آئینی طور پر زندگی، آزادی، وقار اور مساوات کی ضمانتوں سے جڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈیولپمنٹ پروگرام کے نفاذ کا فیصلہ

واضح رہے کہ لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیور کے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا۔ محتسب نے ڈرائیور محمد دین کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی۔ اور ڈرائیور نے گورنر پنجاب کو ریپریزنٹیشن بھیجی جو مسترد ہوئی۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ اور لاہور ہائیکورٹ نے بھی جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف درخواست مسترد کر دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.