سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر کرک میں آپریشن،6خوارجی ہلاک

image

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کرک میں آپریشن کے دوران 6خوارجی ہلاک کردئیے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

لاہور میں پاکستان کی پہلی انڈرگراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ

صدر مملکت نے کرک میں خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے 6 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے ،پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے بھی کرک میں 6 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

پاکستان کی مہمان نوازی شاندار،یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں،کپتان آسٹریلوی ٹیم

قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.