آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے، آصف زرداری

image

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کی کردار سازی میں اسکاؤٹس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط اور استقامت پیدا کرتی ہے،اسکاؤٹنگ نوجوانوں کو معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ خدمت اسکاؤٹنگ کی روح ہے، اسکاؤٹس کو چاہیے کہ تبدیلی لانے کیلئے ہراول دستہ بنیں، اسکاؤٹس کو بحرانوں اور روزمرہ کی زندگی میں خدمت کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

صدر کا کہنا تھا کہ اسکاؤٹس شجرکاری، خواندگی، اور سماجی بہبود کے اقدامات کی قیادت کریں اور ایک سرسبز، ہمہ گیر اور ترقی پسند پاکستان بنانے میں مدد کریں،انہوں نے کہا کہ آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے۔

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، شہباز شریف

صدر آصف زرداری نے کہا کہ چیف اسکاؤٹ کی حیثیت سے مجھے اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، وہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کی راہ ہموار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم عالمی اسکاؤٹس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تربیت یافتہ اسکاؤٹس کاامن اور بحرانوں میں کردار اہمیت کا حامل ہے، پاکستان میں اسکاؤٹ تحریک سے نوجوانوں کو اسکاؤٹنگ کی اقدار کواپنانے اور قومی خدمت کے لئے خود کو وقف کرنے کی ترغیب ملے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ اسکاؤٹس کے اس عالمی دن پر میں پاکستان اور دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج کا دن ہم قیادت اور خدمت کے جذبے سے منا رہے ہیں جو پوری تحریک کی بنیاد ہے، ہر سال 22 فروری کو دنیا بھر میں اسکاؤٹس، اسکاؤٹنگ کی تحریک کے بانی لارڈ رابرٹ سٹیفنسن سمتھ بیڈن پاول کی خدمات کو یاد کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ وژن 2030 اور ورلڈ اسکاؤٹ بیورو کے ایشیا پیسیفک ریجن کے ساتھ تعاون سے ایسوسی ایشن بین الاقوامی شراکت کو مضبوط بنانے، پاکستان کے لئے عالمی سطح پر بہترین اقدامات اور پاکستان کی عالمی سکاؤٹنگ کیلئے خدمات کو اجاگرکیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.