لاہور قذافی اسٹیڈیم میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ کھیلا جا رہا ہے، میچ دن دو بجے شروع ہوگا، سٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے پارکنگ پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
دونوں ٹیمیں سخت سکیورٹی حصار میں اسٹیڈیم پہنچ چکی ہیں، میچ کے حوالہ سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ میچ کے دوران 1 ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ہونے دیں گے، 20 فورک لفٹرز، 04 بریک ڈاؤنز ہر وقت تیار ہوں گے، پلان کے مطابق ڈیفنس سے آنے والے شرکاء CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے۔
پاک بھارت میچ کراچی اور سندھ میں کن جگہوں پر بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا؟
سی ٹی او لاہور کے مطابق فیروزپور روڈ سے آنے والے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں، ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکاء مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے،گڑھی شاہو سے آنے والے سن فورٹ ہوٹل لبرٹی پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں گے۔
کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا، تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی بشمول مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔