وادی کیلاش میں کشمیر مارخور کا کامیاب شکار، مقامی شہریوں کا جشن

image

چترال کی وادی کیلاش میں پہلی بار مارخور کے کامیاب شکار پر علاقے میں جشن منایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق یہ شکار وادی کیلاش کے علاقے رومبور میں پلارگاہ کے مقام پر کیا گیا۔

چترال گول نیشنل پارک بفر زون میں نان ایکسپورٹیبل شکار امریکی شکاری  جیمز واکر نے کیا۔

انہوں نے کشمیر مارخور کو نشانہ بنایا۔

وائلڈ لائف کے محکمے کے حکام کے مطابق شکار کیے گئے جانور کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ ہے۔

مارخور شکار کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے شکاری جیمز واکر نے 45 ہزار ڈالر جمع کرائے تھے۔

علاقے میں پہلے مارخور کے شکار کے بعد کیلاش قبیلے میں جشن کا سماں رہا۔ مقامی افراد نے امریکی شکاری کو پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔

مقامی خواتین نے کیلاش کی روایتی موسیقی پر رقص بھی کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایک امریکی شکاری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالرز (ساڑھے 7 کروڑ پاکستانی روپے) دے کر کشمیری مارخور کا شکار کیا تھا۔

چترال کے توشی شاشا کمیونٹی کے زیر انتظام گیم ریزرو میں ایک 80 سالہ امریکی نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر دے کر 49.5 انچ کے سینگ والے 11 سالہ کشمیری مارخور کا شکار کیا تھا۔

امریکی شہری نے خیبر پختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف سے 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر کے عوض شکار کا اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.