“یہ ہے پاکستان کرکٹ کا حال، خوشدل کی جانب سے صرف ایک چھکا مارا گیا، وہ بھی 42 اوورز کے بعد“
یہ کہنا ہے پاکستانی صارفین کا جو آج پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔ البتہ خوشدل کے پہلے چھکے سے بہت سے صارفین خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خوشدل نے ان کے اداس دل کو خوش کردیا ہے۔
کچھ صارفین خوشدل شاہ کا کھل کے کھیلنے کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ اکثریت کی امید اب بولنگ لائن سے ہے۔