اسرائیل نے رمضان المبارک میں فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
ایجنسی رپورٹس کے مطابق مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کے لیے صرف 10 ہزار اجازت نامے دیے جائیں گے۔
قید کے دوران حسن سلوک ، اسرائیلی یرغمالی نے حماس کے اہلکاروں کا ماتھا چوم لیا
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے اجازت نامے 55 سال سے زائد عمر کے مردوں اور 50 سال سے زائد عمر کی خواتین تک محدود ہونگے۔
اسرائیل مشرقی یروشلم اور مسجد ا قصیٰ جانے والے چیک پوائنٹس پر 3 ہزار پولیس افسران تعینات کرے گا۔
خیال رہے کہ قید کے دوران حسن سلوک سے متاثر اسرائیلی یرغمالی نے حماس کے 2 اہلکاروں کی پیشانی چوم لی اور ان کا شکریہ ادا کیا،حماس نے حال ہی میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا۔