اسرائیلنے جنوبی شام پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسرائیلی فضائیہ جنوبی شام پر بھرپور حملے کر رہی ہے جو نئی پالیسی کا حصہ ہے۔ ہمارا پیغام واضح ہے کہ ہم جنوبی شام کو جنوبی لبنان نہیں بننے دیں گے۔‘
- اسرائیلی وزیر دفاعنے جنوبی شام پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ وزیر دفاع کے ترجمان کے مطابق 'اسرائیلی فضائیہ جنوبی شام میں بھرپور حملے کر رہی ہے جو نئی پالیسی کا حصہ ہے۔
- سیرین آبزرویٹری برائے حقوق انسانی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے مضافات اور درعا میں رات گئے شامی فوجی ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے جسکے نتیجے میں کم از کم چارافراد ہلاک ہو گئے
- کوئٹہ اور پسنی میں سیاسی کارکنوں کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں
- ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کی ملاقات: جوہری تنازع پر امریکہ سے براہ راست مذاکرات نہیں ہوں گے، عباس عراقچی
- شام میں عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع کا کہنا ہے کہ شام کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں اور ملک کی طاقت اتحاد میں ہی ہے
اسرائیل کا دمشق میں فوجی مرکز پر فضائی حملہ: ’حملے میں کمانڈ سینٹر اور ہتھیاروں کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا،‘ اسرائیل