اسلام آباد ،غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت، آج ساڑھے 12 سے 3بجے تک مختلف اوقات میں روٹ لگے گا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ، نائنتھ ایونیو، فیض آباد، جناح ایونیو اورایکسپریس ہائی وے پر مختلف اوقات میں روٹ لگے گا۔
لاہور، چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر100سے زائد اہلکار برطرف
روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی، شہری مختلف انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔
ایکسپریس ہائی وے سے آنے والے کھنہ پل، پارک روڈ کا استعمال کریں، روٹ کے دوران اسلام چوک اور آئی جے پی روڈ کھلے رہیں گے،بی 17، بی15 سے بلیو ایریا ،ایف 6، ایف 7آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی ہے۔
بلیو ایریا، ایف 6، ایف 7کی جانب سفر کیلئے نائنتھ ایونیو اور ایچ 8 انڈر پاس کا استعمال کریں،ریڈ زون جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کر سکتی ہے۔
شہریوں کی رہنمائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کیلئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔