لاہور، چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر100سے زائد اہلکار برطرف

image

چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر100سے زائد اہلکار برطرف کردئیے گئے ہیں۔

اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے،اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔

کراچی سمیت سندھ کے اسکولز و کالجز میں رمضان کے دوران تدریسی اوقات تبدیل کردئیے گئے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپٹ میں درج کرلی گئی،اہلکار کرکٹ میچز کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.