سٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طلباء کی شاندار کارکردگی

image

سنگاپور میں منعقدہ سٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی طالبہ انارا بہرام درانی نے گلوبل مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کیا۔

سٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طلباء نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان بھر سے صرف 15 پ طلباء فائنلز تک پہنچے، جہاں انہوں نے 13 ممالک کے 177 شرکاءکے خلاف مقابلہ کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستانی طالبہ انارا بہرام درانی نے سنگاپور میں منعقدہ سٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کیا۔

سائنس میں خواتین کو بااختیار بنانا قومی ترجیح ہے، وزیر اعظم

اس سے پہلے پاکستان بھر سے 26000 طلباء نے مقابلےمیں حصہ لیا جن میں سے صرف پندرہ پاکستانی طلباء بین الاقوامی مقابلے کے لئے جگہ بنا سکے، پہلے مرحلے میں انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ مقابلہ 12 سے 17 فروری 2025 تک نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں منعقد ہوا،مقابلے میں دنیا بھر کے نوجوان سائنسدانوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.