ابوظہبی کے ولی عہد کل اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے

image

ابوظہبی کے ولی عہد کل اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر کر رہے ہیں، ابوظہبی کے ولی عہد کے ہمراہ وزرا، سینئر حکام اور کاروباری شخصیات آئیں گی۔

اپوزیشن کی کانفرنس ضرور ہوگی،شاہدخاقان عباسی

دورے کے دوران، ابوظہبی کے ولی عہد پاکستان کی قیادت سے وسیع تبادلہ خیال کریں گے،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، تاریخی تعلقات کے استحکام اور اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔

دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے،یہ معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں طویل المدتی تعاون کے لیے پہلے سے موجود مضبوط فریم ورک کو مزید مستحکم کریں گے۔

سپریم کورٹ نے مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.