رمضان المبارک کی آمد سے قبل زکوٰۃ نصاب کا اعلان کردیا گیا۔
وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے مطابق یکم رمضان المبارک سے بینکوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اُس سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، بچت اکاؤنٹس، نفع و نقصان اور اس طرح کےدیگر اکاؤنٹس پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔
رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے اوقات جاری
زکوٰۃ کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی، زکوٰۃ کٹوتی کے حوالے سے وزارت تخفیف غربت کا بینکوں کومراسلہ جاری کردیا۔
زکوٰۃ وعشرآرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ 79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوںگے۔