ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشر قی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے جب کہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی کے چند مقامات پر بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے اور صبح میں ہلکی دھند بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے اور شہر میں مغرب سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ آج شہر کے چند مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.