وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کروم بکس کی فراہمی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن بڈنگ کے ذریعے 8 ہزار کروم بکس فراہمی کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نیشنل بک فاؤنڈیشن میں آن لائن ٹینڈرز کھولے گئے، تقریب میں کروم بکس فراہمی کے لیے کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کمیٹی ممبران نے آن لائن اور ٹینڈرز ڈاکومنٹس کھولے، گیارہ کمپنیوں نے ٹینڈز اپلائی کیا تاہم دس کمپنیوں کو فنانشیل ٹینڈرز میں حصہ لیا، سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا۔
کمیٹی ممبر طلعت سعید نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران اداروں میں کروم بکس فراہم کردی جائیں گی، کم بولی دینے والی کمپنی سے معیاری کروم بکس فراہمی کے حوالے سخت اقدامات کریں گے۔