ابوظہبی کے ولی عہد کاروباری شخصیات کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

image

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری ، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر نور خان ایئر بیس پر موجود معصوم بچوں نے ابوظبی کے ولی عہد کو گلدستے پیش کیے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں صبح سے بارش جاری ہے، ابوظبی کے ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر بھی بارانِ رحمت برس رہی تھی۔

ابوظبی کے ولی عہد کے ہمراہ سینئر حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان آیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ولی عہد کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔

ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی دورے پر آیا ہے، اس دورے کے دوران مفاہمت کی یادداشتوں اور دیگر کاروباری معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.