جنرل ساحر شمشاد سے ازبک نائب وزیر دفاع کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

image

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبکستان کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع  جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور ازبک نائب وزیرِ دفاع کی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے  دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ، معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.