احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ

image

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی قومی مجرم ہیں،پی ٹی آ ئی کی کوئی ایماندار قیادت سامنے لائی جائے،اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے۔

جیت پر بہت خوشی، امید ہے اگلا میچ بھی جیتیں گے،جوناتھن ٹروٹ

پاکستان کو معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے،اپوزیشن خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کررہی ہے،تحریک انصاف کو امید ہے کہ شاید امریکا انہیں بچا لےگا ۔

یہ لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا پھر بانی پی ٹی آئی پاکستان کو امریکا کی غلامی سے نجات دلائیں گے،امریکا ایسا نہیں کرے گا، بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ہیں،بانی پی ٹی آئی کے پاس مقدمات عدالتوں سے ختم کرانا ہی واحد حل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری

ملک میں اس وقت مثبت سیاست کی ضرورت ہے،گالم گلوچ، دھرنے اور احتجاج کی سیاست کے ہتھکنڈے ختم ہو گئے،تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کی سیاست کرتی تھی،پی ٹی آئی کے لیڈر پر سب سے بڑی چوری ثابت ہو گئی ہے۔

64ارب کا ڈاکہ ڈال کر خود کو صادق اور امین کہنا ناانصافی ہے،ہماری حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن سے بچایا، یکم اپریل 2022 میں تحریک انصاف ملک کو دیوالیہ کر چکی تھی۔

آخری دس اوورز میں 113 رنز پڑے جو کافی نقصان دہ ثابت ہوئے،جوز بٹلر

آج سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں،یہ مسلم لیگ ن کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.